کابل: افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ازجان اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے سے 250 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔
زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔










