سرینگر: جموں و کشمیر انتظامیہ نے نو سرکاری ملازمین کو "بدعنوانی” کے الزام کے تحت نوکریوں سے برطرف کر دیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے محکمہ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ کے نو ملازمین کو جموں و کشمیر سول سروسز کے ضوابط کے آرٹیکل 226 (2) کے تحت "بدعنوانی” کے الزام میں قبل از وقت ریٹائر کر دیا۔
واضح رہے رواں سال متعدد سرکاری ملازمین کو "ڈیڈووڈ” قرار دے کر نوکری سے ریٹائر کر دیا گیا ہے ۔