امت نیوز ڈیسک // جمعہ کی دوپہر کچھ لوگوں نے کیرالہ میں کانگریس ایم پی راہل گاندھی کے وایناڈ دفتر میں توڑ پھوڑ کی۔
کانگریس نے اس واقعے کے پیچھے اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا (ایس ایف آئی) کا ہاتھ ہونے کا الزام لگایا ہے۔ پارٹی نے کہا کہ ہاتھوں میں جھنڈے لیے ایس ایف آئی والے دفتر کی کھڑکیوں پر چڑھ گئے اور توڑ پھوڑ کی۔
حال ہی میں، سپریم کورٹ نے محفوظ علاقوں، جنگلی حیات کی پناہ گاہوں اور قومی پارکوں کے ارد گرد کے ایک کلومیٹر کے علاقے کو ایکو حساس زون(ESZ) قرار دیا ہے۔
اس فیصلے سے ناراض یہ لوگ مطالبہ کرتے ہیں کہ راہل گاندھی کو اس معاملے پر اپنی خاموشی توڑنی چاہیے۔
واناڈ میں نہ صرف راہول گاندھی کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی گئی بلکہ دفتر کے کارکنوں پر بھی حملہ کیا گیا۔
کانگریس لیڈر اور ایم ایل اے ٹی صدیقی نے الزام لگایا کہ یہ پہلے سے منصوبہ بند حملہ تھا۔
انہوں نے چیف منسٹر پی وجین سے ریاست میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر سوال کیا۔
تلنگانہ کانگریس کے ٹوئٹر ہینڈل سے راہل گاندھی کے دفتر میں توڑ پھوڑ کے حالات کو شیئر کیا گیا ہے۔