جموں: بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پیر کی صبح جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر میں گشت کر رہے فوجی دستوں نے بین الاقوامی سرحد کے اِس پار دراندازی کی کوشش کر رہے ایک شخص کو رکنے کا اشارہ کیا۔ بی ایس ایف کا کہنا ہے کہ درانداز نے سرحد کی جانب پیش قدمی جاری رکھی جس کے بعد حفاظتی اہلکاروں نے اس پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہو گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ درانداز کی تحویل سے کوئی بھی شئی برآمد نہیں کی گئی اور لاش کو پولیس کے سپرد کر دیا گا۔