راجستھان: اُدے پور شہر کے دھان منڈی تھانہ علاقے میں منگل کے روز دن دہاڑے ایک نوجوان کا قتل کر دیا گیا۔ واقعہ شہر کے مالداس اسٹریٹ علاقے کا بتایا جا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ نوجوان نے بی جے پی کی سابق قومی ترجمان نُپور شرما کے حق میں پوسٹ کی تھی۔ وہیں قتل کے بعد تاجروں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔
تاجروں نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔ ابتدائی معلومات سے پتہ چلا ہے کہ ہلاک شدہ کا نام کنہیا لال ساہو ہے اور وہ سُپریم ٹیلر نام کی دکان کا مالک ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ آپسی دشمنی کی وجہ سے کنہیا لال ساہو کا قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمین کی تلاش شروع کر دی ہے۔
دراصل منگل کے روز دکان کھولتے ہی کپڑے سلائی کے نام پر دو افراد آئے، اسی دوران نامعلوم افراد نے کنہیا لال ساہو کی گردن پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرکے اس کا قتل کردیا۔
چند روز قبل ہی نوجوان نے تھانے میں شکایت درج کرایا تھا۔ اس واقعہ کے بعد اپوزیشن لیڈر گلاب چند کٹاریا نے ایس پی منوج چودھری کو فون کر پورے معاملے کی جانکاری لی ہے۔ وہیں اس واقعہ سے ناراض تاجروں نے اپنی دکانیں بند کر دیں۔ واقعے کی ایک لائیو ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے، جس میں نوجوان ٹیلر کو بے دردی سے مارا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ علاقہ میں بڑی تعداد میں پولیس کی نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔ کلکٹر اور ایس پی موقع پر موجود لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن مشتعل لوگ اپنے مطالبات اور ملزمین کی گرفتاری کے لیے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔ واقعہ کے بعد بڑی تعداد میں موقع پر لوگ جمع ہوگئے ہے۔ ضلع کلکٹر تاراچند مینا، ایس پی منوج چودھری بھی موقع پر پہنچ چکے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ نوجوان نے بی جے پی کی سابق قومی ترجمان نوپور شرما کے حق میں پوسٹ لگایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: دہلی میں دن دیہاڑے قتلادے پور کے ایس پی منوج چودھری نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کو تعینات کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ فی الحال اس واقعہ کو لے کر بازار بند کر کے احتجاج کیا جا رہا ہے۔ علاقہ میں انٹرنیٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔