• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ایس آئی اے کا کپواڑہ میں سم کارڈ فروش کے گھر پر چھاپہ ، قابل اعتراض مواد ضبط

ایس آئی اے کا کپواڑہ میں سم کارڈ فروش کے گھر پر چھاپہ ، قابل اعتراض مواد ضبط

by امت ڈیسک
29/06/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

سری نگر//جموں وکشمیر سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی(ایس آئی اے ) نے سم کارڈوں کا غلط استعمال کرنے اور غیر قانونی طریقے سے سم کارڈ فروخت کرنے کے الزام میں ایک شخص کے گھر پر چھاپہ ڈالا۔ایس آئی اے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں ، اعانت کاروں اور منشیات اسمگلروں کی جانب سے سم کارڈ کا غلط استعمال کرنے کے حوالے سے درج کیس 14/2022کے سلسلے میں ایس آئی اے نے سرحدی ضلع کپواڑہ میں دو مقامات پر چھاپہ ماری کی۔انہوں نے کہاکہ جاوید احمد بٹ ولد علی محمد بٹ ساکن محلہ گنواری گگلوسہ کپواڑہ جو کہ بٹ ٹیلی کام دکان کا پراپرائٹر ہے کے گھر کی تلاشی لی۔ انہوں نے کہاکہ مذکورہ دکاندار نے ٹیلی کام ریگولیشن کے قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے اور جعلسازی کے ذریعے سم کارڈ فروخت کئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بٹ ٹیلی کام نے جنگجو اعانت کاروں اور ملی ٹینٹ تنظیموں کے ہمدرد ، منشیات اسمگلروں سے منسلک افراد کے ساتھ مل کر مجرمانہ سازش کے تحت مختلف ٹیلی کام کمپنیوں کے سم کارڈز کی فروخت میں ملوث ہیں۔

ان کے مطابق ابتدائی شواہد سے یہ عیاں ہوتا ہے کہ سم کارڈ کی اجرائی کے لئے ریکارڈ کی جعلسازی ہوئی ہے جس میں مختلف ناموں اور شناختوں کے ساتھ متعدد سم کارڈ بنانے کی خاطر ایک ہی شخص کے فوٹو گرام استعمال میں لائے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس بات کی چھان بین کی جارہی ہے کہ آیا یہ واحد طریقہ ہے یا سم کارڈ حاصل کرنے کے لئے درکار دستاویزات کی جعلسازی کے لئے دیگر طریقہ کار اختیار کئے جار ہے ہیں۔ایس آئی اے ترجمان نے مزید بتایاکہ دھوکہ دہی کے ذریعے تیار کئے گئے سم کارڈ کا استعمال کتنے جنگجووں ، ا±ن کے ساتھیوں ، منشیات اسمگلروں اور اسلحہ وگولہ بارود لانے لیجانے فراہم کئے گئے ہیں اس کی بھی جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔ا±ن کے مطابق تلاشی کے دوران قابل اعتراض مواد ، ڈیجیٹل مواد ، سم کارڈز ، ایس ڈی کارڈس ، ڈسکس ، بینک سلیپس اور دوسرے اہم کاغذات بھی برآمد کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر پولیس کی سی آئی ڈی ونگ بھی جموں وکشمیر کے مختلف پولیس تھانوں میں درج کیسوں کی تحقیقات میں جڑی ہوئی ہے۔ا±ن کا کہنا تھا کہ ابتک 14ہزار کے قریب سم کارڈ غیر قانونی اور جعلسازی کے ذریعے فروخت کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہ جموں وکشمیر میں 28ہزار سم کارڈ فروشوں میں سے ایسے ایک ہزار سم کارڈ فروخت کرنے والے افراد ہیں جن پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں کیونکہ انہوں نے غیر قانونی طریقے سے سم کارڈ فروخت کئے ہیں.

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

فنڈنگ معاملہ: این آئی اے نے آر پار تجارت سے جڑے دو تاجروں کو حراست میں لیا

Next Post

معطل آئی پی ایس افسر بسنت رتھ کا کوئی استعفیٰ خط موصول نہیں ہوا، حکام کا دعویٰ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
معطل آئی پی ایس افسر بسنت رتھ کا کوئی استعفیٰ خط موصول نہیں ہوا، حکام کا دعویٰ

معطل آئی پی ایس افسر بسنت رتھ کا کوئی استعفیٰ خط موصول نہیں ہوا، حکام کا دعویٰ

ایل جی منوج سنہا نے جموں میں امرناتھ یاترا کے پہلے قافلہ کو جھنڈی دکھائی

ایل جی منوج سنہا نے جموں میں امرناتھ یاترا کے پہلے قافلہ کو جھنڈی دکھائی

سری نگر میں پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے لقمہ اجل

سری نگر میں پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے لقمہ اجل

شوپیان میں بجلی کرنٹ لگنے سے خاتون لقمہ اجل

شوپیان میں بجلی کرنٹ لگنے سے خاتون لقمہ اجل

جموں و کشمیر میں جمعے کو مون سون کی آمد:محکمہ موسمیات

جموں و کشمیر میں جمعے کو مون سون کی آمد:محکمہ موسمیات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »