امت نیوز ڈیسک // سری نگر کے مائسمہ علاقے میں بدھ کی صبح ایک پولیس اہلکار کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک 33 سالہ پولیس اہلکار جس کی شناخت الطاف حسین ولد نذیر احمد ساکنہ تحصیل موہور ریاسی کے طور پر ہوئی کو دل کا دورہ پڑا اور وہ مائسمہ میں بے ہوش ہو گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسے علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ متوفی پولیس اسٹیشن مائسمہ میں بطور کانسٹیبل تعینات تھا۔