امت نیوز ڈیسک // شوپیاں ضلع کے بالپورہ گاؤں میں بدھ کی صبح اپنے گھر میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک خاتون کی لقمہ اجل بن گئی۔
اطلاعات کے مطابق خاتون گھر کے کسی کام میں مصروف تھی، جب اسے ہائی وولٹیج کا بجلی کا جھٹکا لگا، جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ متوفی کی شناخت تنسیمہ جان زوجہ فیاض احمد ٹھوکر کے نام سے ہوئی ہے۔
ادھر پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.