جموں//مرکزی وزارت روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ نے جموں و کشمیر کے لیے 2000 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ 3397 کروڑ روپے کے دو سڑک پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔
روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اس بات کا ذکر کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کنجوانی سے سدھرا تک قومی شاہرا-44 کے سیکشن اور ڈومیل سے کٹرا سیکشن تک 4/6-لین کو ایکسپریس وے سے ملانے کیلئے ترقیاتی کام، کٹرہ (مرحلہ-پیکیج XVII) کو بھارت مالا پریوجنا کے تحت جموں و کشمیر کیلئے منظور کیا گیا ہے جس کے بجٹ میں2574.47 کروڑ روپے ہیں۔
ایک اور ٹویٹ میں، انہوں نے کہا، “سرینگر – بارہمولہ – قومی شاہراہ-01 کے اوڑی سیکشن میں 4-لین کی تعمیر کو ای پی سی موڈ کے مطابق پروجیکٹ بیکون، بی آر او کے تحت 823.45 کروڑروپے منظور کئے گئے ہیں