سری نگر//پولیس نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے پاپچن علاقے کے قریب لشکر طیبہ کے ایک ہائبرڈ جنگجو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ نادیہال کے رہنے والے ملزم محبوب الانعام کو پاپچن کے قریب ایک چوکی پر روکا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اس کے قبضے سے 3اے کے رائفلز، 10میگزینز، 380راؤنڈز، 2کلو گرام آئی ای ڈی ایکس مادہ، 01 چینی گرینیڈ سمیت مجرمانہ مواد اور اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ کر کے بتایا، “پولیس اور ایس ایف نے پاپچن بانڈی پورہ کے قریب چوکی پر لشکر طیبہ کے ایک ہائبرڈ جنگجو محبوب الانعام سکنہ نادیہال کو گرفتار کیا۔ اس کے انکشاف کے نتیجے میں مجرم مواد، اسلحہ/ایمین بشمول 3 اے کے رائفلز، 10 میگزینز، 320 کلو گرام گولیاں ، آئی ای ڈی ایکس مادہ، 01چینی گرینیڈ وغیرہ برآمد ہوئیں۔











