امت نیوز ڈیسک // سری نگر کے مضفاتی علاقہ ایچ ایم ٹی سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان اور ان کے دیگر احباب و اقارب نے بدھ کے روز یہاں پریس کالونی جمع ہو کر احتجاج درج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ تین روز قبل فوت ہونے والی ان کی بیٹی کا بمنہ میں واقع سسرال میں قتل ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مرحومہ کے جسم پر لگے نشانوں سے لگتا ہے کہ یہ قدرتی موت نہیں بلکہ قتل ہے لہذا اس کی تحقیقات ہونی چاہئے تاکہ حقیقت سامنے آسکے۔
احتجاجی جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے اور وہ ’قاتلوں کو پیش کرو‘، ’قاتلوں کو سزا دو‘ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔