• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بانڈی پورہ میں ہائی برڈ عسکریت پسند گرفتار:پولیس

بانڈی پورہ میں ہائی برڈ عسکریت پسند گرفتار:پولیس

by امت ڈیسک
29/06/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

بانڈی پورہ: پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے پپچن علاقے کے نزدیک لشکر طیبہ سے وابستہ ایک ہائبرڈ عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ایک اطلاع موصول ہونے پر بانڈی پورہ پولیس نے فوج کی 14 آر آر اور سی آر پی ایف کی 3 بٹالین کے ہمراہ بدھ کو پپچن علاقے کے نزدیک ایک ناکہ چیکنگ کے دوران لشکر طیبہ کے ایک ‘ہائی برڈ’ عسکریت پسند کو گرفتار کیا۔

گرفتار شدہ عسکریت پسند کی شناخت محبوب الاسلام عرف فرحان ولد انعام الحق شاہ ساکن نادی ہال بانڈی پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کے دوران گرفتار شدہ شخص کی تحویل سے ایک چینی ساخت گرینیڈ جس کو اس نے اسکوٹی زیر نمبرJK15A- 0839 کی سیٹ کے نیچے چھپایا تھا، برآمد کیاگیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق تفتیش کے دوران گرفتار شدہ عسکریت پسند نے انکشاف کیا کہ وہ لشکر طیبہ کے ساتھ وابستہ ہے اور اسی جنگجو تنظیم کی ہدایت پر نادی ہال مارکیٹ میں واقع اپنی دکان میں ایک کیمن گاہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘گرفتار شدہ عسکریت پسند نے انکشاف کیا کہ لشکر کے مہلوک جنگجو حیدر عرف ابو موسیٰ، ابو اسمٰعیل عرف فیصل، ابو حمزہ عرف اوکاشا، گلزار عرف فیضان اسی کمین گاہ میں پناہ لیتے تھے۔’

بیان میں کہا گی کہ ‘گرفتار شدہ عسکریت پسند نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے اس کمین گاہ میں اسلحہ و گولہ بارود اور آئی ای ڈی بھی رکھے تھے جس کے لیے وہ بانڈی پورہ ضلع کے نوجوانوں کو بھرتی کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے تاکہ لشکر کو مزید مستحکم بنایا جاسکے۔ بیان کے مطابق بعد ازاں ‘اس کمین گاہ سے 3 اے کے 47 رائفلیں، ان کے دس میگزین، 38 گولیاں، 3 پوچ، 2 وائی ایس ایم ایس سیٹ،2 ڈیٹو نیٹر وغیرہ بر آمد کیے گئے۔'(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ایچ ایم ٹی سری نگر کے ایک خاندان کا پریس کالونی میں احتجاج

Next Post

کولگام جھڑپ میں دو عسکریت پسند جاں بحق

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
کولگام جھڑپ میں دو عسکریت پسند جاں بحق

کولگام جھڑپ میں دو عسکریت پسند جاں بحق

جموں و کشمیر میں ایل جی کے ساتھ سیاسی پارٹی میٹنگ ختم

جموں و کشمیر میں ایل جی کے ساتھ سیاسی پارٹی میٹنگ ختم

پونچھ میں ایل او سی پر زور دار دھماکہ

پونچھ میں ایل او سی پر زور دار دھماکہ

ٹھاکرے نے استعفی دیا، فلور ٹیسٹ پر سپریم کورٹ کی مہر

ٹھاکرے نے استعفی دیا، فلور ٹیسٹ پر سپریم کورٹ کی مہر

یاتریوں کو کشمیری لوگ ہی حقیقی تحفظ فراہم کرتے ہیں : محبوبہ مفتی

یاتریوں کو کشمیری لوگ ہی حقیقی تحفظ فراہم کرتے ہیں : محبوبہ مفتی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »