• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اسرائیلی پارلیمان کی تحلیل اور نئے انتخابات کرانے کے بل کی منظوری

اسرائیلی پارلیمان کی تحلیل اور نئے انتخابات کرانے کے بل کی منظوری

by امت ڈیسک
29/06/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(تل ابیب) اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کی تحلیل سے متعلق ایک مسودۂ قانون متفقہ طورپر منظورکر لیا گیا ہے۔اس کے نتیجے میں چار سال سے بھی کم عرصے میں صہیونی ریاست میں پانچویں پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ وزیراعظم نفتالی بینیٹ کی قیادت میں سبکدوش ہونے والے حکمران اتحاد اورسابق وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی قیادت میں حزب اختلاف کے ارکان گذشتہ ہفتے سے اسرائیلی پارلیمان (کنیسٹ) کی تحلیل کے بل پرجھگڑ رہے تھے۔ حکمران اتحادکا کہنا تھاکہ وہ گذشتہ ہفتے وزیراعظم بینیٹ کے اعلان کے بعد اس قانون کی فوری منظوری چاہتا ہے کیونکہ اس کا ایک سال پرانا، نظریاتی طور پر منقسم آٹھ جماعتی اتحاد اب قابل عمل نہیں رہا ہے۔ لیکن نیتن یاہو اور ان کے اتحادی موجودہ پارلیمان کے اندر میں نئی حکومت تشکیل دینے کے لیے بات چیت کر رہے تھے جس سے نئے انتخابات کا امکان ختم ہوجائے گا۔وہ نیتن یاہو کو ایک مرتبہ پھر وزیراعظم بنانا چاہتے تھے۔ تاہم فریقین نے آخرکار پیر کی شب ایک بل کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا جسے بدھ کے آخرتک قانون کے طور پر حتمی شکل دے دی جائے گی۔اپوزیشن کی پارلیمان کی تحلیل پر آمادگی سے پتاچلتا ہے کہ نیتن یاہو نے نئی حکومت کی تشکیل کی کوششیں اب ترک کردی ہیں۔ منگل کو علی الصباح کنیسٹ کی ہاؤس کمیٹی نے اس بل کی منظوری دے دی۔اس کے بعد اسے اس کو پہلی خواندگی کے لیے ایوان میں پیش کیا گیا اور اس نے 53-0 سے اس کو منظور کرلیا۔ بل کے مطابق پارلیمنٹ تحلیل ہو جائے گی اور نئے انتخابات 25 اکتوبر یا یکم نومبر کو ہوں گے۔البتہ متحارب سیاسی دھڑوں کے درمیان مزید مذاکرات کے بعد انتخابات کی حتمی تاریخ مقرر کی جائے گی۔ مجوزہ بل کو مزید دو خواندگیوں کے بعد پارلیمان میں اتفاق رائے سے منظورکیا جانا چاہیے۔اس کی حتمی منظوری حاصل کرنے کے بعد آدھی رات کونفتالی بینیٹ اقتدار میں حصہ داری کے معاہدے کے مطابق وزیرخارجہ یائر لاپیڈ کو اقتدار سونپ دیں گے۔اس معاہدے پرانھوں نے گذشتہ سال بے نتیجہ انتخابات کے بعد اتفاق کیا تھا۔واضح رہے کہ بینیٹ کی قیادت میں اتحاد شروع سے ہی اپنی نظریاتی تقسیم کے پیش نظر خطرے میں تھا۔ وزیراعظم کے مطابق آخری رکاوٹ ایک ایسے اقدام کی تجدید میں ناکامی تھی جو مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کو اسرائیلی قانون کے تحت زندگی گزارنے کو یقینی بناتا ہے۔یہودی آبادکار لابی گروپ کے سابق سربراہ بینیٹ نے کہا کہ 30 جون کو اس اقدام کی مدت ختم ہونے سے سلامتی کے خطرات اور’’آئینی انتشار‘‘پیدا ہوسکتا ہے۔ پارلیمان کی اپنی مدت ختم ہونے کی تاریخ سے پہلے تحلیل کا یہ مطلب ہے کہ مغربی کنارے کا نام نہاد قانون اس وقت تک نافذالعمل رہے گا جب تک اسرائیل کی نئی حکومت اقتدار نہیں سنبھال لیتی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

مصری جج نے بیوی کو گلاگھونٹ کرقتل کردیا،چہرہ نائٹرک ایسڈ سے جلا دیا

Next Post

بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کا ہائبرڈ جنگجو گرفتار:پولیس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کا ہائبرڈ جنگجو گرفتار:پولیس

بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کا ہائبرڈ جنگجو گرفتار:پولیس

ایچ ایم ٹی سری نگر کے ایک خاندان کا پریس کالونی میں احتجاج

ایچ ایم ٹی سری نگر کے ایک خاندان کا پریس کالونی میں احتجاج

بانڈی پورہ میں ہائی برڈ عسکریت پسند گرفتار:پولیس

بانڈی پورہ میں ہائی برڈ عسکریت پسند گرفتار:پولیس

کولگام جھڑپ میں دو عسکریت پسند جاں بحق

کولگام جھڑپ میں دو عسکریت پسند جاں بحق

جموں و کشمیر میں ایل جی کے ساتھ سیاسی پارٹی میٹنگ ختم

جموں و کشمیر میں ایل جی کے ساتھ سیاسی پارٹی میٹنگ ختم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »