• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
چین سے بات چیت ہوسکتی ہے تو پاکستان سے کیوں نہیں؟ فاروق عبداللہ

فائل فوٹو

عوام کے حقوق کی بحالی کیلئے متحدہ آئینی، جمہوری اور سیاسی جدوجہد کی ضرورت :فاروق عبداللہ

by امت ڈیسک
01/07/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

جموں// نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جمعے کے روز کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام کے مفادات اور احساسات کا دفاع کرنا اور چھینے گئے آئینی اور جمہوری حقوق کی بحالی نیشنل کانفرنس کا بنیادی ایجنڈا ہے اور ہماری جماعت مستقبل میں اسی اصول پر قائم و دائم رہے گی۔
انہوں نے کہاکہ شیر کشمیر کی یہ جماعت عوامی اشتراک اور تعاون سے اُن تمام عناصر کو دھول چٹائے گی جو اعلاناً یا درپردہ طور جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق سلب کرنے میں ملوث رہے ہیں اور یہاں کے عوام کو مذہب، علاقائی اور لسانی بنیاوں پر تقسیم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
ان باتوں کا اظہارموصوف نے اپنی رہائش پر مختلف عوامی وفود کیساتھ تبادلہ خیالات کرتے ہوئے کیا۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام کو اس وقت ایسے مصائب ، مشکلات اور چیلنجوں کا سامنا ہے ، جس کی مثال ماضی میں کہیں نہیں ملتی۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر ایک کی یہی کوشش ہونی چاہئے کہ کس طرح سے اس مظلوم اور محکوم قوم کو موجودہ دلدل سے نکالا جاسکے اور اس کیلئے ذاتی مفادات اور سیاسی نظریات کو بالائے طاق رکھ کر ایک متحدہ آئینی، جمہوری اور سیاسی جدوجہد کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ یہاں مسلسل بے چینی سے کاروبار، تجارت، تعلیم، روزگار ، عام زندگی یہاں تک کہ سرکاری مشینری سمیت ہر ایک شعبہ غیر یقینیت کی نذر ہوگیا ہے اور عوام کو دور دور تک روشنی کی کرن نظر نہیں آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اپنے ایجنڈا اور پالیسی پر چٹان کی طرح قائم و دائم ہے ۔ نئی دلی کو جموں و کشمیر میں امن و امان کی فضا قائم کرنے کیلئے یہاں کے عوام کے آئینی اور جمہوری حقوق بحال کرنے چاہئیں اور اس عمل میں جتنی دیر لگائی جائے گی حالات اُتنے ہی پیچیدہ ہوتے جائیں گے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اتحاد و اتفاق میں قائم رکھیں کیونکہ اسی میں ہماری کامیابی اور کامرانی کا راز مضمر ہے۔ نااتفاقی اور اتحاد کا فقدان بڑی بڑی قوموں کے زوال کا سبب بنا ہے۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں وکشمیر کیخلاف اس وقت جو پہاڑی جیسی سازشیں رچائی جارہی ہیں اور لوگوں کا ایمان خریدنے کیلئے جس پیمانے پر زرکثیر خرچ کیا جارہاہے ، ایسی صورتحال میں ہمیں پُرعزم، ثابت قدم رہ کر قوم اور وطن پرستی کا مظاہرہ کرکے مل جھل کا چیلنجوں کا مقابلہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے جموںوکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کے معاملے کو سردخانے میں ڈال کر اپنے ذاتی مفادات اور سیاسی نظریات کو ترجیح دی تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی.

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بڈگام میں 35سالہ خاتون کی کرنٹ لگنے سے موت

Next Post

کشمیر ڈویژن کے اسکولوں میں گرمائی تعطیلات کا اعلان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
Next Post
کشمیر ڈویژن کے اسکولوں میں گرمائی تعطیلات کا اعلان

کشمیر ڈویژن کے اسکولوں میں گرمائی تعطیلات کا اعلان

پیپلز کانفرنس نے شیخ عمران کو برطرف کر دیا

پیپلز کانفرنس نے شیخ عمران کو برطرف کر دیا

عامر ماگرے کے اہل خانہ کو قبر پر فاتحہ خوانی کی اجازت، ہائیکورٹ

عامر ماگرے کے اہل خانہ کو قبر پر فاتحہ خوانی کی اجازت، ہائیکورٹ

ویر ناگ میں 14سالہ حافظ قرآن نالہ  میں ڈوب کر لقمہ اجل

ویر ناگ میں 14سالہ حافظ قرآن نالہ میں ڈوب کر لقمہ اجل

سالانہ امرناتھ یاترا :5700 یاتریوں پر مشتمل دوسرا جتھایاترا کیلئے گھپا کی جانب روانہ

سالانہ امرناتھ یاترا :5700 یاتریوں پر مشتمل دوسرا جتھایاترا کیلئے گھپا کی جانب روانہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »