بڈگام//وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے خان صاحب علاقے میں جمعہ کی دوپہر ایک 35سالہ خاتون کی کرنٹ لگنے سے موت ہو گئی۔ ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ خاتون کو بجلی کا کرنٹ اس وقت لگا جب وہ الیکٹرک ہیٹر کی مرمت کر رہی تھی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
زرائع نے لقمہ اجل بنی خاتون کی شناخت حسینہ بانو زوجہ بشیر احمد بٹ ساکنہ رازگیر خان صاحب کے نام سے کی ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلے میں تفتیش شروع کر دی ہے.