امت نیوز ڈیسک // ریاسی میں گرفتار عسکریت پسند طالب حسین کے انکشاف پر جموں وکمشیر پولیس نے راجوری میں کثیر مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کیا۔ پولیس نے درج ذیل اشیا برآمد کی ہیں۔
چھ اسٹکی بامبز، ایک پستول، تین پستول میگزین، ایک یو بی جی ایل لانچر، تین یو بی جی ایل گرائنیڈ، آئی ای ڈی ریموٹ اور دیگر دھماکہ خیز اشیا برآمد کیے۔
بجبہاڑہ میں عسکریت پسندوں کی گولی سے پولیس اہلکار زخمیواضح رہے کہ جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے ٹکسان گاؤں میں اتوار کی صبح لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ انہوں نے لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسندوں کو دبوچ لیا ہے، جنہیں ایک گھر میں باندھ کے رکھا گیا تھا۔ پولیس نے فوری گاؤں پہنچ کر عسکریت پسندوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار عسکریت پسندوں میں سے ایک کی شناخت طالب حسین شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار عسکریت پسند کبھی ضلع راجوری کے بی جے پی آئی ٹی سیل کا سربراہ اور سوشل میڈیا انچارج تھا۔








