کپواڑہ//شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے لولاب علاقے میں پیر کی دوپہر ایک سڑک حادثے میں 2موٹر سائیکل سوار وں کی موت ہو گئی۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ایک موٹرسائیکل کو لولاب علاقے کے ریڈ ناگ میں نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار اور اس کے پیچھے سوار شدید نوجوان زخمی ہو گئے۔ اہلکار نے بتایا، “دونوں کو قریبی صحت کی سہولت میں لے جایا گیا، جہاں پہنچتے ہی ان دونوں کو مردہ قرار دے دیا گیا”۔
اس دوران اہلکار نے جاں بحق ہونے والے دونوں کی شناخت عادل احمد شاہ ولد نثار احمد شاہ اور رشید احمد شاہ ولد غلام حسن شاہ کے طور پر کی جو دونوں بابا حیات پورہ لولاب کے رہائشی ہیں۔
اہلکار نے مزید کہا، “ہم نے مزید تحقیقات کے لیے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہےاور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔