سرینگر// کشمیر میں شدید گرمی کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
متعلقہ محکمے کے ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوارن گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسم کی یہی صورتحال اگلے ایک ہفتے کے دوران جاری رہ سکتی ہے۔











