امت نیوز ڈیسک // شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کھڈنیار علاقے کے نزدیک دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے کھڈ نیار کے نزدیک دریائے جہلم میں جمعرات کی صبح ایک لاش دیکھی اور اس کے متعلق پولیس کو مطلع کیا۔
انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
متوفی کی شناخت جاوید احمد میر ساکنہ جل شیری کے طور پر ہوئی ہے، جو چار جولائی کو لاپتہ ہو گیا تھا۔