امت نیوز ڈیسک // جنوبی ضلع کولگام کے یار ی پورہ علاقے میں جمعرات کے روز ایک کمسن لڑکی نے مبینہ طورپر پھانسی پر لٹکا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ یاری پورہ کولگام میں ایک کمسن لڑکی نے جمعرات کو کمرے کے اندر پھانسی لگا کر خود کشی کر لی ۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ لڑکی نے یہ انتہائی سخت قدم کیوں اٹھایا یہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا ہے ۔(یو این آئی)










