امت نیوز ڈیسک // جموں وکشمیر کے وسطی ضلع گاندر بل کے مارگنڈ کنگن کے نزدیک ٹاٹا سومو اور سکوٹی کے درمیان زور دار ٹکر کے باعث دو نوجوانوں کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز سری نگر لہیہ شاہراہ پر مار گنڈ کنگن کے نزدیک ٹاٹا سومو اور سکوٹی کے درمیان ٹکر ہوئی جس وجہ سے سکوٹی پر سوار دو نوجوان خون میں لت پت ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دیا۔
اطلاعات کے مطابق سکوٹی چلانے والے کی شناخت کنگن کے سمیر احمد خان کے طور پر ہوئی ہے جبکہ اسکے ساتھی کی شناخت ابھی تک سامنے نہیں آئی ۔