سرینگر// جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی کا کہنا ہے کہ تاریخی عیدگاہ سرینگر میں نماز عید کی ادائیگی موسمی صورتحال پر منحصر ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہاں ہم ضرور نماز ادا کریں گے لیکن شرط یہ ہے کہ موسم اجازت دے۔
ان کا کہنا تھا کہ وقف بورڈ کا کام ہی ہے کہ جموں و کشمیر کی زیارت گاہوں کو خوبصورت سے خوبصورت بنایا جائے.