سرینگر: محکمہ سکول ایجوکیشن نے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جموں و کشمیر سکیورٹی سے کہا ہے کہ وہ اساتذہ کو محکمہ سے مناسب اجازت کے بغیر سول سیکرٹریٹ سرینگر میں داخل ہونے کی اجازت نہ دیں۔
سول سیکرٹریٹ سرینگر میں اساتذہ کے داخلے پر پابندیسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے انڈر سیکرٹری کے خط کے مطابق اساتذہ، ماسٹرز اور دیگر ملازمین روزانہ کی بنیاد پر سول سیکرٹریٹ کا دورہ کرتے ہیں جس سے محکمہ میں سرکاری کام کاج متاثر ہوتا ہے۔ محکمہ کی جانب سے خط میں لکھا گیا ہے کہ "اساتذہ کے مسائل عام طور پر مختلف بنیادوں پر تبادلوں/تعینات سے متعلق ہوتے ہیں۔ ان مسائل کے ازالے کے لیے محکمہ نے پہلے ہی مختلف آن لائن سہولیات فراہم کی ہیں جیسے اے ٹی ڈی۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جموں و کشمیر سکیورٹی سے گزارش ہے کہ وہ کسی استاد کو محکمے کی جانب سے اجراء پاس/ اجازت کے بغیر سول سیکرٹریٹ سرینگر میں داخل ہونے نہ دیں۔”