سری نگر// پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے واگورہ علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک خاتون منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے 250 گرام چرس جیسا مواد بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے کہا کہ معمول کی ناکہ چیکنگ کے دوران کریری پولیس نے ایک خاتون منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے250 گرام چرس جیسا مواد بر آمد کیا۔
انہوں نے گرفتار شدہ منشیات فروش کی شناخت بلقیس اختر زوجہ عبدالرحمان ملک ساکن کلنترہ پائین بارہمولہ کے بطور کی ہے۔
پولیس بیان میں کہا گیا ہے مذکور خاتون کے ہمراہ اس کا شوہر بھی تھا جو تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ انہوں نے کہا تاہم اس کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ا س ضمن میں پولیس اسٹیشن کریری میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں.