• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
نوجوان کی مبینہ حراست میں موت پر پولیس اہلکار معطل، تحقیقات کی ہدایت

نوجوان کی مبینہ حراست میں موت پر پولیس اہلکار معطل، تحقیقات کی ہدایت

by امت ڈیسک
11/07/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر: پولیس کا کہنا ہے کہ نٹی پورہ علاقے کے رہنے والے مسلم منیر لون کو سکوٹر کی چوری کے مقدمے کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے نو تاریخ کو پولیس تھانہ نوگام طلب کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ مشتبہ شخص کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں سکوٹر چوری کرتے دیکھا گیا، جس کے بعد اسے تھانہ طلب کیا گیا تھا۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ مسلم منیر لون نشے کی حالت میں تھانے آیا تھا اور چند گھنٹوں کے بعد اسے اہلہ خانہ کے سپرد کیا گیا۔ تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ پانچ بجے اس کی موت ہوگئی ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ اس معاملے میں مقدمہ درج کرکے دفعہ 175 سی آر پی سی میں شفاف تحقیقات کی ہدایت دی گئی ہے اور ایک پولیس آفیشل جس پر فوت شدہ نوجوان کے اہلہ خانہ شک کر رہے ہیں، کو معطل کیا گیا ہے۔

اس واقع پر پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے پولیس پر الزام عائد کیا کہ مذکورہ نوجوان کی موت پولیس حراست میں ہوئی ہے اور اب افسوس یہ ہے کہ پولیس اس کو نشے کا عادی قرار دے کر اس کی موت کو قانونی جواز دے رہی ہے۔

محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کافی افسوسناک ہے کہ ایک نوجوان کی مبینہ طور حراست میں موت ہوئی ہے اور بعد میں اسے منشیات کا عادی قرار دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا پولیس کے یہ بد نما الزامات سچائی سے کوسوں دور ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کشمیر میں نوجوانوں کو ہائبرڈ، وائٹ کالر عسکریت پسند، او جی ڈبلیو کا الزام لگا ان کی ہلاکت کو قانونی جواز دیا جاتا ہے، تاہم اب نشے کا عادی قرار دے کر ہلاکت کو جواز دیا جا رہا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

مینڈھر میں فوجی گاڑی اور نجی کار کے مابین ٹکر،4شہری زخمی

Next Post

آندھرا پردیش کے 37 میں سے 35 لاپتہ یاتریوں کا سراغ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
آندھرا پردیش کے 37 میں سے 35 لاپتہ یاتریوں کا سراغ

آندھرا پردیش کے 37 میں سے 35 لاپتہ یاتریوں کا سراغ

بھارت آئندہ برس آبادی کے اعتبار سے چین کو پیچھے چھوڑ دے گا، اقوام متحدہ

بھارت آئندہ برس آبادی کے اعتبار سے چین کو پیچھے چھوڑ دے گا، اقوام متحدہ

شوپیان انکاؤنٹر ختم، عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب

شوپیان انکاؤنٹر ختم، عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب

پلوامہ میں آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا دیا گیا

پلوامہ میں آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا دیا گیا

کشمیر: اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کا امکان

کشمیر: اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »