ضلع کولگام کے دمہل ہانجی پورہ علاقے میں ؛ جمعرات کی شام کو ایک درخت گرنے سے 21 سالہ نوجوان کی موت ہو گئی۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ نوجوان کی شناخت عبیر احمد کمار ولد غلام حسن ساکنہ پرانہل کولگام کے طور پر ہوئی جب دمہل ہانجی پورہ کے گروٹن جنگلاتی علاقے میں درخت گرنے سے اس کی موت ہو گئی۔
انہوں نے کہا کہ بارش کے ساتھ تیز ہواؤں سے درخت جڑ سے اکھڑ گیا اور نوجوانوں پر گرا جس کے باعث اسکی موت واقع ہوئی ۔