سرینگر ///دس روزہ گرمائی تعطیل کے بعد وادی کشمیر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں آج سے دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گی۔ وادی کشمیر میں گرمائی تعطیل کے بعد تمام سرکاری اور نجی اسکول 15 جولائی کو دوبارہ سے کھل جائیں گے۔ کشمیر کے ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ حکم کے مطابق موسم گرما کی تعطیل 4 سے 14 جولائی تک رہنے کے بعد اب رواں ہفتے جمعہ یعنی 15 جولائی سے دوبارہ کھلیں گے۔
اس سے قبل اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کے حوالے سے بچوں اور ان کے والدین میں الجھن تھی کہ آیا 14 جولائی تعطیل میں شامل ہے یا نہیں۔ واضح رہے کہ وادی کشمیر میں شدید گرمی کے پیش نظر محکمہ اسکول ایجوکیشن نے کشمیر صوبے کے اسکولوں میں 4 سے 14 جولائی تک یعنی 10 روز کی گرمی کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا ۔ محکمہ تعلیم کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وادی کشمیر کے تمام اسکولوں میں 15جولائی سے دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونگی ۔