اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے اننت ناگ علاقے کے پہلگام علاقے میں امرناتھ یاترا کے دوران ایک شخص کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک یاتری کی اس وقت موت واقع ہوئی جب وہ یاترا کرنے کے لئے امرناتھ گھپا کی طرف جا رہا تھا ۔ یاتری کی شناخت ریاست آندھراپردیش کے رہنے والے 66 سالہ کلوالہ سبرمنیم کے طور پر ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ یاتری درشن کے لئے امرناتھ گُھپا کی جانب رواں دواں تھا جس دوران وہ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے بے ہوش ہو گیا۔ اگرچہ مزکورہ یاتری کو لُوور کیو بیس کیمپ ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم اس نے وہاں پر دم توڑ دیا۔ مہلوک یاتری کو قانونی اور طبی لوازمات کے بعد لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔










