بانہال// جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے کھڑی بانہال علاقے میں پیر کے روز سیکورٹی فورسز نے جنگجووں کی کمین گاہ سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 23 آر آر اور جموں وکشمیر پولیس نے مشترکہ طورپر بانہال کے جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کے دوران علاقے میں کمین گاہ کا پتہ چلا جہاں سے سیکورٹی فورسز نے 35 اے کے 47 گولیوں کے راونڈ، 7 پیکا ایمونیشن، سات نو ایم ایم راونڈ، 2اے کے میگزین، تین کلو گرام بارودی مواد ، ایک زنگ آلودہ گرینیڈ ، ایک یو بی جی ایل، ایک عدد ریڈیو سیٹ ، ایک آئی ای ڈی کے علاوہ کھانے پینے کی اشیاءبرآمد کی۔
پولیس نے معاملے کے متعلق ایک کیس زیر نمبر 167کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔