• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

جموں میں لشکر طیبہ کے بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش، 7 گرفتار: پولیس کا دعویٰ

by امت ڈیسک
19/07/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

جموں//پولیس نے پیر کے روز بتایاکہ جموں اور راجوری اضلاع میں لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے ایک عسکری نیٹ ورک کو بے نقاب کیا گیا اور تنظیم کے سات ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ جموں صوبے میں دہشت گردی کے زیادہ تر معاملات لشکر طیبہ کے تین ماڈیولز کو بے نقاب کرنے کے ساتھ حل ہو گئے ہیں۔
اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ نے بتایا،”ہم نے لشکر طیبہ کے تین عسکری ماڈیولز کا پردہ فاش کیا ہے جو سرحد پار سے ہدایات پر کام کر رہے تھے۔ عسکری نیٹ ورک کے سات ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس سے جموں میں لشکر طیبہ کو بڑا دھچکا لگا ہے”۔
راجوری ضلع میں دو ماڈیولز کا پردہ فاش کیا گیا اور لشکر طیبہ کے پانچ ارکان کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں ضلع میں ایک ماڈیول کا پردہ فاش کیا گیا اور لشکر طیبہ کے دو ارکان کو گرفتار کیا گیا۔
سنگھ نے کہا کہ اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ایک بڑا ذخیرہ، جس میں دو اے کے رائفلیں، چھ پستول، تین سائلنسر، آٹھ گرینیڈ، تین یو بی جی ایل، چھ پستول میگزین، چھ اے کے میگزین، 120 راؤند، کے علاوہ دیگر دھماکہ خیز مواد بھی ضبط کیا گیا ہے۔
جموں میں پکڑا گیا لشکر طیبہ کا ماڈیول شہر کے کھٹیکاں تالاب کے علاقے میں دو سال سے جاری تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بین الاقوامی سرحد کے ساتھ پاکستانی جانب سے ڈرون کے ذریعے گرائے جانے والے ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد کو جمع کرنے اور لے جانے میں ملوث تھا۔
پولیس اہلکار نے بتایا کہ یہ ماڈیول کھٹیکاں تالاب کا ایک فیصل منیر چلا رہا تھا، جسے ڈوڈہ کے لشکر طیبہ کے دہشت گرد بشیر نے ہدایت دی تھی، جو اس وقت پاکستان میں مقیم ہے، اور البرٹ نام کا دوسرا بڑا دہشت گرد ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کھاری بانہال میں کمین گاہ سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد

Next Post

گاندربل: 2 دن قبل خود کو آگ لگانے والی خاتون نے زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ دیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

خواتین کو فائدہ، شراب اور سگریٹ پر ضرب، جانیں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا

01/02/2026
بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

راجستھان کے کوٹا میں مشکوک چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر کے پانچ افراد حراست میں کوٹا، یکم فروری (کے این ٹی): راجستھان کے ضلع کوٹا میں پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کے تحت چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار جبکہ تین دیگر کو حراست میں لے لیا ہے، حکام نے اتوار کو بتایا۔ پولیس کے مطابق پونچھ ضلع کے رہائشی تین افراد کو ہفتہ کے روز بھیم گنج منڈی پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مبینہ طور پر مدارس کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ یہ تینوں ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، جہاں سے انہیں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ بھیم گنج منڈی تھانہ انچارج رام کرشن گودارا نے بتایا کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس راجستھان آمد کے مقصد اور چندہ جمع کرنے سے متعلق دعوؤں کی تصدیق کر رہی ہے، جس کے لیے جموں و کشمیر کے حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب چند روز قبل، 24 جنوری کو، پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کو کوٹا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ دونوں بھی اسی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے اور بعد ازاں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اسٹیشن افسر لائق احمد نے بتایا کہ گرفتار افراد پر غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد سے مشترکہ تفتیشی کمیٹی (جے آئی سی) نے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کے مطابق دستاویزات کی جانچ سے معلوم ہوا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو صرف مدھیہ پردیش میں چندہ جمع کرنے کی اجازت حاصل تھی، مگر وہ کوٹا، راجستھان میں سرگرم تھا۔ جبکہ دوسرے فرد کے معاملے میں دستاویزات سے پتہ چلا کہ جس مدرسے کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا، وہ 2025 میں بند ہو چکا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سورنکوٹ، ضلع پونچھ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید جانچ جاری ہے اور تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

01/02/2026
نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

01/02/2026
کنگن پاور کینال سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

کنگن پاور کینال سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

01/02/2026
جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
Next Post
کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

گاندربل: 2 دن قبل خود کو آگ لگانے والی خاتون نے زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ دیا

خواتین اپنی جگہ کسی مرد رشتے دار کو ملازمت پر بھیجیں:طالبان

خواتین اپنی جگہ کسی مرد رشتے دار کو ملازمت پر بھیجیں:طالبان

بڈگام پولیس نے منشیات فروشوں کو گرفتار کیا

بڈگام پولیس نے منشیات فروشوں کو گرفتار کیا

جموں و کشمیر میں انتخابات کرانے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے اختیار میں ہے: وزارتِ داخلہ

جموں و کشمیر میں انتخابات کرانے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے اختیار میں ہے: وزارتِ داخلہ

کولگام میں غیر ریاستی خاتون بچوں سمیت گرفتار

جموں میں ایم بی بی ایس کی طالبہ پستول سمیت گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »