گاندربل// گاندربل کی ایک خاتون جس نے دو دن قبل اپنے گھر میں مبینہ طور پر خود کو آگ لگا لی تھی، منگل کو سکمز صورہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ گراج گاؤں سے تعلق رکھنے والی خاتون نے اتوار کو مبینہ طور پر اپنے جسم پر مٹی کا تیل ڈال کر خود کو آگ لگا لی تھی۔
انہوں نے کہا کہ خاتون کو شدید جھلسنے کے زخم آئے تھے اور اسے قریبی ہسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں سے اسے خصوصی علاج کے لیے سکمز صورہ منقل کیا گیا تھا۔
اہلکار نے بتایا کہ آج صبح اس نے سکمز ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا، جب کہ اس کے یہ انتہائی قدم اٹھانے کی وجہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقدمہ پہلے ہی درج کر لیا گیا ہے اور اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے