پلوامہ: قصبہ پلوامہ کے نیو کالونی علاقے میں گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول کے ساتھ ساتھ ایک کنڈرگارٹن اسکول جاری ہے اور اس اسکول میں 100 بچیاں زیرِ تعلیم ہیں۔ اس اسکول میں جدید طریقے سے چھوٹے بچوں کو تعلم دی جارہی ہے جس کی وجہ سے یہ اسکول مقبولیت حاصل کررہا اور غریب والدین بھی اپنے بچوں کو اس طرح کی تعلیم دینے کی خواہش رکھتے ہیں۔ تاہم کچھ خود غرض عناصر نے اس اسکول کی بلڈنگ کے ساتھ ساتھ اس میں موجود ساز و سامان کو کافی نقصان پہنچایا ہے، جس کی وجہ سے بچوں کے ساتھ ساتھ ان کے والدین بھی خوفزدہ ہوگئے ہیں۔
پلوامہ میں خود غرض عناصر نے سرکاری اسکول میں توڑ پھوڑ کیاس ضمن میں والدین کا کہنا کہ اس معاملہ کی تحقیقات ہونی چاہیے تاکہ ایسے خودغرض عناصر کو سزا دی جاسکے اور اس طرح کے واقعات آئندہ رونما نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ قصبہ پلوامہ کا واحد اسکول ہے جہاں پر بچوں کی تعداد کافی اچھی ہے لیکن اس طرح کے واقعات سے ہمیں کافی ڈر لگ رہا ہے۔
وادی کشمیر میں سرکاری اسکولوں میں بچوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے یہ اسکول بند ہونے کی دہلیز پر ہیں، لوگوں کے مطابق سرکاری اسکولوں میں تعلیمی نظام بہتر نہ ہونے اور سرکاری تعلیمی ادارے بند ہونے کی وجہ سے والدین کو اپنے بچوں کو نجی تعلیمی اداروں میں داخل کرنا پڑتا ہے۔ (ای ٹی وی بھارت)









