سری نگر//ضلع انتظامیہ سری نگر نے بدھ کے روز یہاں آٹھ روزہ ’ہر گھر ترنگا‘ چمپیئن شپ کا آغاز کیا۔
اس موقع ضلع مجسٹریٹ سری نگر اعجاز اسد نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اس چمپیئن شپ کا مقصد یہ ہے کہ کھلاڑی کھیلنے کے دوران خیال رکھیں کہ وہ ملک کی آزادی کی 76 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا: ’آج سے آٹھ روزہ ’ہر گھر ترنگا‘ چمپیئن شپ کا آغاز ہو رہا ہے جس میں مارشل آرٹس کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ کھیل کے دیگر شعبوں میں بھی اس قسم کی چمپیئن شپز کا اہتمام ہوگا۔
موصوف ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ اس کا مقصد یہ ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں کو کھیل کے دوران یہ خیال رہے کہ وہ ملک کی آزادی کی 76 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران اس کے علاوہ دیگر کلچرل سرگرمیاں بھی جاری رہیں گی۔
کورونا کیسز میں درج ہورہے اضافے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لئے محتاط رہنا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا: ’جس طرح سے کورونا کیسز میں اچھال دیکھا جا رہا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے‘۔
مسٹر اعجاز اسد نے لوگوں سے عوامی جگہوں پر ماسک لگانے اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کی۔