• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
دلائی لامہ نے لداخ کے تمام مذاہب کے مذہبی مقامات کا دورہ کیا

دلائی لامہ نے لداخ کے تمام مذاہب کے مذہبی مقامات کا دورہ کیا

by امت ڈیسک
23/07/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر، 23 جولائی :
بدھ مت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ نے اپنے لداخ دورے کے آخری دن تمام مذاہب کے مذہبی مقامات کا دورہ کیا جہاں انہوں نے محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔ اس دوران تمام مذاہب کے مقامی لوگوں نے روایتی انداز میں ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس دوران ان کے پیروکار بھی جذباتی نظر آئے۔
بدھ مت کے رہنما دلائی لامہ نے لیہہ میں دو مسلمان فرقوں، شیعہ اور سنی کی مساجد، علاقائی دارالحکومت لیہہ میں بدھسٹ چوککھنگ مٹھ اور موراوین چرچ کا دورہ کیا۔ دلائی لامہ کا مقامی، غیر مقامی اور سینکڑوں غیر ملکی عقیدت مندوں نے پرتپاک استقبال کیا۔ زیادہ تر عقیدت مند روایتی دوپٹہ کھٹک اور بخور ہاتھ جوڑ کر ان کا آشیرواد حاصل کرنے کے لیے پورے راستے میں موجود رہے۔
جیسے ہی دلائی لامہ کا قافلہ سڑک سے گزرا، دلائی لامہ کی ایک جھلک دیکھنے کی کوشش کرنے والے عقیدت مند ہاتھ جوڑ کر ان کا استقبال کرتے رہے۔ دلائی لامہ بھی ان کی محبت اور احترام کو قبول کر رہے تھے۔ قبل ازیں بودھ دھرم گرو پہلے چوککھنگ مندر گئے جس میں ان کے ساتھ لداخ بدھسٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران، صدر لداخ بدھسٹ یوتھ ایسوسی ایشن، لداخ بدھسٹ ویمن ایسوسی ایشن اور جنرل کونسل کے ممبران اور عہدیداران بھی موجود تھے۔
اُن کی آمد پر مقامی لداخی لوگ ڈھول بجا رہے تھے۔ دلائی لامہ نے دعا میں شمولیت اختیار کی اور لداخ کے لوگوں کی طرف سے دی گئی محبت اور احترام کے لیے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک حقیقی بدھ مت بننے کے لیے ضروری ہے کہ اسے بدھ مت کے بارے میں کافی علم ہو جس میں بدھ کی دیگر تعلیمات بھی شامل ہیں۔ چوککھنگ مندر کے بعد دلائی لامہ ایک سنی مسلمان کی مسجد میں گئے۔ ان کا استقبال مقامی سنی برادری کے سربراہ اور دیگر نے کیا۔ جامع مسجد کے بعد دلائی لامہ امامباڑہ اور موراوین چرچ میں گئے جہاں انہوں نے اپنے خیالات سے وہاں موجود لوگوں کو مسحور کیا۔ بدھ مت کے گرو دلائی لام نے اس سے قبل جموں کا دورہ کیا تھا۔ وہ جموں میں بدھ مت کے پیروکاروں سے ملنے کے بعد لداخ چلے گئے۔ لداخ کا دورہ 15 جولائی سے شروع ہوا تھا

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سال1987کے انتخابات جموں و کشمیر میں تین دہائیوں سے ہو رہی تباہی کا بنیادی وجہ:سجاد غنی لون

Next Post

ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں نیرج چوپڑا نے جیتا سلور میڈل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
Next Post
ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں نیرج چوپڑا نے جیتا سلور میڈل

ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں نیرج چوپڑا نے جیتا سلور میڈل

کولگام میں فائرنگ کے مختصر تبادلے کے بعد جنگجو فرار ہونے میں کامیاب

کولگام میں فائرنگ کے مختصر تبادلے کے بعد جنگجو فرار ہونے میں کامیاب

کرگل وجے دیوس پر راجناتھ سنگھ جموں و کشمیر دورے

کرگل وجے دیوس پر راجناتھ سنگھ جموں و کشمیر دورے

بٹوٹ میں سڑک حادثہ،19  سالہ نوجوان از جان

کنگن میں گاڑی کی ٹکر سے بی ایس ایف اہلکار زخمی

اوڑی میں آدم خور تیندوے کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا

اوڑی میں آدم خور تیندوے کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »