یوجین: ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2022 کے مردوں کے جیولن تھرو ایونٹ میں ٹوکیو اولمپک تمغہ فاتح بھارتی اتھلیٹ نیرج چوپڑا نے سلور میڈل جیتا ہے۔ انہوں نے 88.13 میٹر کی دوری تک بھالا پھینک کر یہ میڈل جیتا۔
نیرج چوپڑا کا مقابلہ گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز سے تھا۔ اینڈرسن نے طلائی تمغہ جیتا۔ اینڈرسن پیٹرز نے 90.46 میٹر کی بہترین کوشش کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔ اس چمپئن شپ میں نیرج کے علاوہ روہت یادو بھی فائنل میں تھے۔
نیرج چوپڑا کا پہلا تھرو فاؤل تھا۔ دوسرے تھرو میں نیرج نے 82.39 میٹر تھرو کیا، تیسرے تھرو میں نیرج نے 86.37 میٹر تھرو کیا، جبکہ چوتھی کوشش میں نیرج نے 88.13 میٹر تھرو کیا، نیرج کا پانچواں راؤنڈ فاؤل رہا۔ اس مقابلے میں ان کی بہترین کارکردگی 88.13 میٹر تھی۔ وہ دوسری پوزیشن برقرار رکھتے ہوئے چاندی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے۔
جیولن تھرو گیمز میں بھارت کی نمائندگی کرنے والا نیرج چوپڑابھارت نے اس سے قبل سال 2003 میں عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں اپنا واحد تمغہ جیتا تھا، جب انجو بوبی جارج نے لمبی چھلانگ کے مقابلے میں کانسہ کا تمغہ جیتا تھا۔ نیرج اس چمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے ہیں۔