سری نگر//جموں وکشمیر کے وسطی ضلع گاندربل کے مامر کنگن علاقے میں اتوار کی صبح نامعلوم گاڑی نے ڈیوٹی پر مامور اہلکار کو ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز مامر کنگن کے نزدیک بارڈر سیکورٹی فورسز کے اہلکار معمول کے مطابق گشت لگا رہے تھے کہ اسی اثنا میں ایک نامعلوم گاڑی نے بی ایس ایف اہلکار کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی اہلکار جس کی شناخت نرنگن کمار کے بطور ہوئی ہے کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے کیس درج کرکے نامعلوم گاڑی کی تلاش شروع کی۔