سری نگر//شمالی ضلع بارہ مولہ کے جبڑا کالسہ چھولان اوڑی میں آدم خور تیندوے کو مار گرایا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اوڑی میں تین کمسن بچوں کو نوالہ بنانے والے آدم خور تیندوے کو ہلاک کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ تین کمسن بچوں کو نوالہ بنانے کے بعد انتظامیہ نے انسانی جانوں کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر تیندوے کو فوری طورپر ٹھکانے لگانے کا حکم جاری کیا ۔
اُن کے مطابق گر چہ مذکورہ تیندوے کو زندہ پکڑنے کی بھی کئی مرتبہ کوششیں کی گئیں تاہم اُس نے وائلڈ لائف کی ٹیم پر حملہ کیا جس کے بعد اُس کو مار گرایا گیا۔
بتادیں کہ رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں اوڑی کے برنیٹھ گاوں میں بھی ایک آدم خور تیندوے کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا.