جموں//بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک سب انسپکٹر نے پیر کو یہاں بھارت-پاک بین الاقوامی سرحد کے قریب ایک پوسٹ پر مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق رام دیو سنگھ آج صبح اپنے کمرے میں خون میں لت پت پایا گیا اور اس کی سروس رائفل اس کے پاس پڑی ملی ۔
رام دیو سنگھ کا تعلق 12ویں بٹالین سے تھا اور وہ بی ایس ایف کی ایک پلاٹون کی کمانڈ کر رہا تھا۔ حکام نے بتایا کہ شبہ ہے کہ اس نے اپنے سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موت کی وجہ معلوم کرنے کے لیے پولیس اور بی ایس ایف کی کورٹ آف انکوائری کی جا رہی ہے۔ رام دیو کا تعلق راجستھان کے سیکر ضلع سے تھا۔









