سرینگر: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منگل کو نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے خلاف جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں سے منسلک منی لانڈرنگ کیس میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔
تقریباً دو ماہ قبل فاروق عبداللہ کو ای ڈی دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا تھا جہاں ان سے تین گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ رواں برس 31 مئی کو ڈاکٹر فاروق سرینگر کے راج باغ علاقے میں واقع ای ڈی دفتر پہنچے تھے۔ ای ڈی دفتر میں داخل ہونے سے قبل فاروق عبداللہ نے انہیں ای ڈی سی جانب سے طلب کیے جانے ان سے پوچھ کو آئندہ منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے جوڑا تھا۔ فاروق عبداللہ نے کہا تھا: ’’اس طرح (ای ڈی کی جانب سے طلب کیے جانے) سے ہمیں تنگ طلب کرنا مقصود ہے، لہٰذا میں اس پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کرنا چاہتا۔‘‘تقریباً ساڑھے تین گھنٹے تک پوچھ گچھ کے بعد ای ڈی دفتر سے باہر نکلتے وقت فاروق عبداللہ زیادہ بے چین نظر نہیں آئے تاہم ای ڈی دفتر کے باہر انتظار کر رہے نامہ نگاروں سے انہوں نے بات کرنے سے صاف انکار دیا تھا۔ اس سے قبل 27 مئی کو ای ڈی نے ڈاکٹر فاروق کو سری نگر کے دفتر میں طلب کیا تھا۔ حکام نے بتایا تھا کہ سابق جموں و کشمیر ریاست کے تین بار وزیر اعلیٰ رہنے والے 84 سالہ فاروق عبداللہ نے 2019 میں اسی معاملے میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ2001 سے 2012 تک (جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن) جے کے سی اے کے صدر تھے اور تحقیقات سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور ای ڈی 2004 اور 2009 کے درمیان مبینہ مالی بدعنوانی سے متعلق ہے۔ دریں اثنا، ای ڈی نے پہلے ہی 21 کروڑ روپے سے زیادہ کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔ اس میں ڈاکٹر فاروق کے 11.86 کروڑ روپے کے غیر منقولہ اثاثے بھی شامل ہیں