جموں 28 جولائی:
ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ پبلک ریلشینزاکشے لابرو نے میڈیا کمپلیکس باہو پلازہ میںمنعقدہ ایک میٹنگ میں ڈویژنل دفتر جموں کے کام کاج کا جائیزہ لیا ۔
جوائنٹ ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر ڈی آئی پی آر نریش کمار ، جوائینٹ ڈائریکٹر جموں سپنا کوتوال ، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر جموں ڈاکٹر ریحانہ بجلی ، ڈپٹی ڈائریکٹر اے وی دیپک دوبے ، ڈپٹی ڈائریکٹر پی آر جموں ڈاکٹر وکاس شرما اور محکمہ کے دیگر اعلیٰ حکام نے میٹنگ میں شرکت کی ۔
جوائینٹ ڈائریکٹر انفارمیشن جموں نے محکمہ کے مجموعی کام کاج اور پی آر سرگرمیوں کو تیز کرنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی پاور پوائنٹ پرذنٹیشن دی ۔
کام کاج کا جائیزہ لیتے ہوئے ڈائریکٹر نے میڈیا کے بدلتے ہوئے منظر نامے کی روشنی میں محکمہ کے اہم لیکن حساس کردار پر روشنی ڈالی ۔
محکمہ کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے عملے کو مشورہ دیا کہ بطور انفارمیشن آفیسر وہ حکومتی رابطے کا ایک ذریعہ اور ایک چینل ہیں جبکہ پبلک ریلیشن آفیسر کی حیثیت سے وہ عوام اور حکومت کے درمیان ایک پُل کی حیثیت رکھتے ہیں ۔
ڈائریکٹر نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری لگن اور تندہی کے ساتھ ادا کریں تا کہ سرکاری اسکیموں کی زیادہ سے زیادہ معلومات عوام تک پہنچ سکیں.