سرینگر///چناو کمیشن نے کہا ہے کہ سترہ سال سے زیاد ہ عمر کے نوجوان ووٹر لسٹ میں اپنے نام درج کرانے کے لئے پیشگی درخواست دے سکتے ہیں۔کمیشن نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو اب یکم جنوری اٹھارہ سال کی عمر ہونے تک انتظار کرنےکی ضرورت نہیں ہے۔اعلیٰ انتخابی کمشنر راجیو کمار اور انتخابی کمشنر انوپ چندر پانڈےنے سبھی ریاستوں کے چیف الیکٹرولر آفیسرز الیکٹرولر رجسٹریشن آفیسرز اور اسسٹنٹ الیکٹرولررجسٹریشن آفیسروں سے کہا ہے کہ وہ ٹکنالوجی پر مبنی ایسا حل تلاش کرنے پر کام کریںتاکہ نوجوان ووٹر فہرست میں اپنا نام شامل کرانے کے لئے پیشگی درخواست دے سکتے ہیںووٹر فہرست ہر سہ ماہی میں اَپ ڈیٹ کی جاتی ہے اور مجاز نوجوان 18 سال کی عمر پوریہونے تک اگلے سال کی سہ ماہی تک اپنا اندراج کراسکیں۔ اندراج کے بعد انہیں فوٹو شناختیکارڈ جاری کیا جاتا ہے۔ کمیشن نے کہا ہے کہ موجودہ سال 2023 کی سالانہ انتخابی فہرستکے لئے ملک کا کوئی بھی شہری یکم اپریل یعنی یکم جولائی اور یکم اکتوبر 2023 اٹھارہسال کی عمر پوری ہونے پر ووٹر کے طورپر اپنی درخواست پیشگی داخل کراسکتے ہیں۔









