بڈگام: جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں پی ایم پیکیج ملازمین نمائندہ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے ملازمین کے لیے یہ ایک خوش آئند قدم ہے، حکومت کو چاہیے کہ ہم سب کو جموں منتقل کریں تاکہ ہم آسانی سے کام کرسکیں۔
پی ایم پیکیج کے 5 ملازمین کو جموں منتقل کرنے کا حکمواضح رہے کہ پی ایم پیکیج کے ایک ملازم راہل بھٹ کا قتل کردیا گیا تھا، جس کے بعد کشمیری پنڈت ہڑتال پر تھے، وہیں کشمیری پنڈتوں نے احتجاج بھی کیا تھا، انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں جموں و دیگر مقامات پر منتقل کیا جائے، وہیں کل شام 5 بجے پی ایم پیکیج کے ملازمین کو جموں منتقل کرنے کا حکم دیا گیا۔