کنگن//گزشتہ شب سے ہوئی شدید بارشوں کی وجہ سے زوجیلا کے چند مقامات پر پسیاں گرآنے کی وجہ سے سرینگر لداخ شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بند کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اتوار شام دیر گئے شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا، جس کی وجہ سے زوجیلا کے بجری نالہ، چینی نالہ پر پسیاں گرآئیں۔
ذرائع سے معلوم ہوا کہ سونہ مرگ پولیس نے رات دیر گئے زوجیلا پر درماندہ چھ مسافروں کو سونہ مرگ پہنچایا۔
اُنہوں نے بتایا کہ باڈر روڈ آرگنائزیشن نے زوجیلا پر پسیاں ہٹانے کا کام شروع کردیا ہے لیکن بارشوں کی وجہ سے انہیں کام کرنے میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ شاہراہ پر گاڑیوں کی دوطرفہ آمدورفت احتیاطی طور پر بند کردی گئی ہے