جموں//جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں وکلاء کی بڑی تعداد نے اپنی مانگوں کو لے کر احتجاجی مظاہرئے کئے اور موٹر سائیکل ریلی نکالی ۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ منگل کے روز جموں میں وکلاء نے انتظامیہ کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا ۔
معلوم ہوا ہے کہ وکلا کی بڑی تعداد نے توے پل پر دھرنا دیا جس وجہ سے کافی دیر تک ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہوئی۔
نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران مظاہرین نے کہاکہ ہماری ڈیمانڈ ہے کہ ساری عدالتیں ایک ہی چھت کے نیچے بنائی جائے توکہ وکلا اورلوگوں کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
انہوں نے بتایا کہ ایل جی انتظامیہ کو تحریری طورپر آگاہ کیا کہ ایک ہی کمپلیکس کے نیچے سبھی عدالتیں قائم کی جائیں تاکہ وکلاءبرادری کو مشکلات کا سامنا نہ کرناپڑے۔
اُن کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے اُن کی اس جائز مانگ کی اور کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہیں جس وجہ سے وہ مجبوراً سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ موجودہ انتظامیہ لوگوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ثابت ہو چکی ہے۔
وکلاء نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ فوری طورپر اس جائز مانگ پر ہمدردانہ غور کیا جائے۔









