امت نیوز ڈیسک ///
ریاستی تحقیقاتی ایجنسی نے ضلع بارہمولہ، کپواڑہ اور پونچھ کے متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔ یہ چھاپے جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کی فنڈنگ کے معاملے کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر مارے گئے۔
سرینگر: جموں و کشمیر پولیس کی ریاستی تحقیقاتی ایجنسی نے بدھ کے روز بارہمولہ، کپواڑہ اور پونچھ اضلاع میں عسکریت پسندی کی فنڈنگ کے ایک معاملے کے سلسلے میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔
ذرائع کے مطابق، ایس آئی اے کے اہلکاروں نے پولیس اور سی آر پی ایف کے ساتھ مل کر بارہمولہ، کپواڑہ اور پونچھ میں چھاپے مارے، "یہ چھاپے جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کی فنڈنگ کے معاملے کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر مارے جا رہے ہیں۔