سرینگر /// سرینگر پولیس خاتون کا قتل کیس حل کر کے جرم میں ملوث شوہر سمیت 5افراد کو گرفتار کیا گیا۔ رواں ماہ کی 27 تاریخ کو پولیس اسٹیشن بٹہ مالو سرینگر کو معتبر ذرائع سے اطلاع ملی کہ نندریش کالونی (بی) بمنہ میں ایک خاتون تسلیمہ بانو (عمر 38 سال)زوجہ شاہنواز احمد ڈار ساکن نندریش کالونی( بی) بمنہ سرینگر اپنے سسرال کے گھر میں مشتبہ حالت میںبے ہوش پائی گئی جس سے ایس ایم ایچ ایس سرینگر لے گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ اطلاع کے موصول ہونے پر، 27جون کو جی ڈی نمبر30 کے ذریعے پولیس اسٹیشن بٹہ مالومیں ایک رپورٹ درج کی گئی ہے اور دفعہ 174 سی آر پی سی کے تحت کارروائی شروع کی گئی ہے۔ دوران تفتیش چند مشتبہ افراد خاص طور پر اس کے سسرال والوں سے پوچھ تاچھ کی گئی ، تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق متوفی خاتون کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ جس کے بعد کیس ایف آئی آر زیر نمبر 109/ 2022 زیر دفعات 302ائی پی سی کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ تفتیش کے دوران متوفی کے سسرال میں سے5 مشتبہ افراد جن میں 03 خواتین اور 02مرد شامل ہیں جن کی شناخت حفیظہ بیگم زوجہ غلام قادر ڈار،سمیہ زوجہ پرویز احمد ڈار،سائقہ زوجہ یاسر احمد ڈار، پرویز احمد ڈار ولد غلام قادر ڈار اور شاہ نواز احمد ڈار ولد غلام قادر ڈارساکنان این آر کالونی بمنہ کے طور پر ہیں کوگرفتار کیا گیا ، مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔عام لوگوں سے گزارش ہے کہ اگر وہ اس کیس کے بارے میں معلومات رکھتے ہیں تو آگے آئیں اور اس طرح تعاون کریں اور اپنا شہری فرض ادا کریں، اس سے خواتین کے خلاف اس گھناونے جرم کی تحقیقات میں بہت مدد ملے گی۔