نیویارک: امریکی شہر نیویارک میں ہونے والے چاقو کے حملے میں زخمی ہونے والے معروف ہندوستانی نژاد مصنف سلمان رشدی میں بہتری آرہی ہے اور انہیں وینٹی لیٹر سے اتار دیا گیا ہے۔ متنازعہ مصنف سلمان رشدی 12 اگست کو امریکہ کے شہر نیویارک میں ایک حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے اور سرجری کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔
ان کے ساتھی مصنف آتش تاثیر نے ہفتے کی شام ٹویٹ کیا کہ "رشدی وینٹی لیٹر سے باہر آگئے ہیں اور بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے گفتگو کے دوران کچھ مزاحیہ جملے بھی کہے۔
بدنام ناول ‘دی سیٹینک ورسز’ کے مصنف پر حملہ کرنے والا شخص نیو جرسی کا باشندہ ہے۔ پولیس نے حملہ آور کی شناخت ہادی مطر (24) کے طور پر کی ہے۔ ہادی کو حملے کے فوراً بعد پولس نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔