• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سیاسی جماعتیں کشمیر میں لوگوں کو امن میں خلل ڈالنے پر اکسا رپہ ہیں : رویندر رینہ

سیاسی جماعتیں کشمیر میں لوگوں کو امن میں خلل ڈالنے پر اکسا رپہ ہیں : رویندر رینہ

by امت ڈیسک
22/08/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

جے پی جموں و کشمیر صدر رویندر رینا نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر میں سال 1950 میں پاس کیا گیا قانون نافذ ہوا جس کے بعد یوٹی میں کافی عرصے سے رہائش پذیر لوگوں کو ووٹنگ کا حق ملے گا۔ پی ڈی پی، نیشنل کانفرنس اور کانگریس اس حوالے سے لوگوں کو گمراہ کر رہی ہیں تاکہ یوٹی میں حالات کو درہم برہم کیا جاسکے۔

جموں: بھارتیہ جنتا پارٹی کے جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے پیر کے روز کہا کہ نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور کانگریس یوٹی میں پُرامن حالات کو درہم برہم کرنے کی سازشیں رچ رہی ہیں۔ تینوں پارٹیاں چاہتی ہیں کہ جموں و کشمیر کو کس طرح سے لہولہان کیا جائے تاکہ یہاں پر لاشیں گریں اور وہ ان لاشوں پر وہ سیاست کر کے اقتدار کی مسند پر جلوہ افروز ہو سکیں تاہم اُنہیں اس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

سیاسی جماعتیں کشمیر میں لوگوں کو امن میں خلل ڈالنے پر اکسا رہے ہیںاُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں پچھلے کئی برسوں سے رہائش پذیر لوگوں کو ملک کے آئین نے ووٹنگ رائٹس دئے ہیں لہذا یہ کوئی نیا قانون نہیں ہے۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں سال 1950 میں پاس کیا گیا قانون نافذ ہوا جس کی رو سے یوٹی میں کافی عرصے سے رہائش پذیر لوگوں کو ووٹنگ کا حق ملے گا۔ پی ڈی پی، نیشنل کانفرنس اور کانگریس اس حوالے سے لوگوں کو گمراہ کر رہی ہیں تاکہ یوٹی میں حالات کو درہم برہم کیا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی پی، نیشنل کانفرنس اور کانگریس کشمیر کے پُر امن ماحول کو خراب کرنے پر تلی ہوئی ہیں تاہم اُنہیں اس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔جموں وکشمیر کے حالات پر بات کرتے ہوئے بی جے پی صدر نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد یوٹی میں حالات بہتر ہوئے ہیں۔ یہاں کا بچہ بچہ آج خوشحالی کی اور بڑھ رہا ہے لیکن یہ سب کچھ یہاں کی سیاسی پارٹیوں کو ہضم ہی نہیں ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، ملک کے دستور کے مطابق اگر کوئی بھی شہری کسی بھی ریاست یا یوٹی میں کافی عرصے سے رہائش پذیر ہے تو وہ اپنی ریاست سے ووٹنگ رائٹس سرینڈر کرکے اُس کو دوسری ریاست میں ووٹنگ کا حق ملتا ہے یہ کوئی نیا قانون نہیں ہے۔رویندر رینا نے بتایا کہ جموں وکشمیر کے سینکڑوں باشندے ملک کی مختلف ریاستوں میں پچھلے تیس برسوں سے رہائش پذیر ہیں۔ مذکورہ افراد نے اُن ہی ریاستوں کی ووٹنگ لسٹ میں اپنا نام شامل کرایا کیونکہ ان لوگوں نے جموں وکشمیر میں اپنا ووٹ سرینڈر کیا ہے۔ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کو ہدفہ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے رویندر رینا نے کہاکہ پی ڈی پی کے سرپرست اعلیٰ مرحوم مفتی محمد سعید نے سال 1989 میں مظفر نگر یو پی سے چناؤ لڑا اور پھر ملک کے وزیر داخلہ نامزد کیے گئے۔ اسی طرح غلام نبی آزاد نے مہاراشٹریہ سے الیکشن لڑا اور وہاں سے جیت حاصل کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایک ملک میں رہنے والے سبھی شہریوں کو ووٹنگ کا حق حاصل ہے اور اپنی ریاست سے ووٹ سرینڈر کرکے وہ من چاہی ریاست میں اندراج کراسکتا ہے۔ رویندر رینا نے واضح کیا کہ پچھلے پندرہ سے بیس برسوں سے اگر کوئی یہاں پر رہائش پذیر اُس کا نام ووٹنگ لسٹ میں شامل نہیں ہے تو وہ ووٹنگ لسٹ میں اپنا نام اندراج کراسکتا ہےانہوں نے بتایا کہ پاکستانی پناہ گزینوں اور گورکھا سماج جو پچھلے ستر سالوں سے جموں وکشمیر میں رہائش پذیر ہیں اُنہیں آج تک انتخابات میں ووٹنگ سے دور رکھا گیا۔

فاروق عبداللہ کی جانب سے حالات خراب ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں بی جے پی صدر نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ یہاں پر خون خرابہ ہو تاکہ وہ اقتدار حاصل کر سکے۔ جموں وکشمیر میں حالات خراب کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں اور مذکورہ تینوں پارٹیاں یہاں لاشوں پر سیاست کرنا چاہتی ہیں جس کی اُنہیں اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تینوں چاہتے ہیں کہ جموں وکشمیر لہولہان ہو تاکہ یہاں پر لاشیں گریں اور اُن لاشوں پر یہ سیاست کر سکیں۔ بی جے پی صدر نے واضح کیا کہ جن لوگوں نے آزادی کا جشن منایا وہی لوگ بی جے پی کا مشن پچاس پلس پورا کریں گے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

یاسین ملک نے قانونی امداد کی پیشکش مسترد کر دی

Next Post

بمنہ میں آگ لگنے سے چھ مکانات جل کر خاکستر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
بمنہ میں آگ لگنے سے چھ مکانات جل کر خاکستر

بمنہ میں آگ لگنے سے چھ مکانات جل کر خاکستر

کشمیریوں کے وقار کو مجروح کرنے کی کوشش کی جارہی ہے: سجاد لون

سجاد غنی لون ملک دوست اور ذہین لیڈر کو سمجھنا چاہئے : بھاجپا

مشرقی لداخ میں دونوں طرف فوجی جماﺅ کشیدگی کا باعث۔ ایس جے شنکر

مشرقی لداخ میں دونوں طرف فوجی جماﺅ کشیدگی کا باعث۔ ایس جے شنکر

ہندواڑہ سڑک حادثہ میں تین فوجی اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی

ہندواڑہ سڑک حادثہ میں تین فوجی اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی

بڈگام میں لشکر طیبہ کے دو معاون گرفتار

بڈگام میں لشکر طیبہ کے دو معاون گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »