سرینگر / //بھارتیہ جنتا پارٹی نے سجاد غنی لون کو ایک ذہین اور ملک دوست لیڈر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سجاد لون کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ حکومت جموں کشمیر میں آئین کے مطابق قانون کا نفاذ عملارہی ہے اور ان لوگوں کو ووٹ کا حق دے رہی ہے جو یہاں پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ پیپلز کانفرنس کے سربراہ سجاد غنی لون کے اعلان کے چند گھنٹے بعد کہ اگر وہ جموں و کشمیر کی انتخابی آبادی کو تبدیل کیا گیا تو وہ بھوک ہڑتال کریں گے، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کہا کہ ان جیسے لیڈروں کو سمجھنا چاہئے کہ حکومت آئین کے مطابق قانون پر عمل درآمد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سجاد غنی لون جیسے ذہین اور ملک دوست لیڈر کو چاہئے کہ وہ قانونی بالادستی کو سمجھیں کیوں کہ سرکار صرف آئین نافذ کررہی ہے ۔ ایک ٹویٹ میںبی جے پی کے سرکردہ لیڈر آہیش سود نے کہا کہ حکومت وادی میں آئین کو نافذ کر رہی ہے۔”جموں و کشمیر میں، آبادیاتی مداخلت نہیں ہے۔ حکومت صرف ان لوگوں کو ان کا حق رائے دہی دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ جو لوگ ریاست میں رہ رہے ہیں اور اس کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ حکومت وادی میں آئین کو نافذ کر رہی ہے۔ سجاد جیسے لوگوں کو یہ سمجھنا چاہیے۔