• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
یاسین ملک نے قانونی امداد کی پیشکش مسترد کر دی

یاسین ملک نے قانونی امداد کی پیشکش مسترد کر دی

by امت ڈیسک
22/08/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک // کالعدم تنظیم جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک کو پیر کے روز ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بیس ہوئے۔ کورٹ نے یاسین ملک کو سنہ 1990 میں سرینگر کے بھارتیہ فضائیہ کے چار اہلکاروں کے قتل کے کیس کے سلسلے میں قانونی مدد کی پیشکش کی۔ یاسین ملک نے کورٹ کی پیشگش کو ٹھکرا دیا۔ یاسین ملک نے سپیشل کورٹ سے جسمانی موجودگی یعنی آمنے سامنے سماعت کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔

سی بی آئی کی وکیل مونیکا کوہلی کے مطابق یاسین ملک دہلی کی تہاڑ جیل سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سماعت میں پیش ہوئے تھے۔ کورٹ نے یاسین ملک کو سنہ 1990 کیس کے سلسلے میں قانونی پیشکش کی، تاہم ہاسین ملک نے قانونی امداد کی پیشکش کو مسترد کرکے اس کیس میں جسمانی موجودگی یعنی آمنے سامنے سماعت کی استدعا کی۔ کورٹ نے یاسین ملک کی اس پیشکش کو مسترد کرکے کیس کی اگلی سماعت ستمبر کے تیسرے ہفتے میں کرنے کو کہا۔ کورٹ نے اگلی سماعت میں یاسین ملک کو تحریری طور پر اپنا موقف پیش کرنے کو کہا۔

جسمانی پیشی کے لیے ان کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ ہائی کورٹ نے تمام معاملات میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ملزم کو پیش کرنے کے لیے واضح ہدایات جاری کیے ہیں، جس کے وجہ سے عدالت نے انہیں قانونی مدد کی پیشکش کی تھی۔

واضح رہے کہ کالعدم تنظیم جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک تہاڑ جیل میں 22 جولائی سے بھوک ہڑتال پر پیٹھے تھے۔ یاسین ملک نے روبیہ سعید اغوا معاملے میں گواہوں سے خود جرح کرنے کی اجازت مانگی تھی لیکن اس پر حکومت کی جانب سے کوئی جواب نہ ملنے پر ملک بھوک ہڑتال پر چلے گئے۔ بھوک ہڑتال پر رہنے کی وجہ سے 26 جولائی کو ان کے بلڈ پریشر میں اتار چڑھاؤ ہوا اور انہیں رام منوہر لوہیا ہسپتال میں داخل کرانا پڑا، بعد میں یاسین ملک نے بھوک ہڑتال ختم کی۔

قابل ذکر ہے کہ یاسین ملک گزشتہ چار سال سے مختلف کیسوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے بند ہیں۔ ان کی تنظیم کو حکام نے 2017 میں غیر قانونی قرار دیا ہے۔ یاسین ملک کو دو ماہ قبل ایک ٹیرر فنڈنگ کیس میں دلی کی ایک ذیلی عدالت نے دو مرتبہ عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ یہ سزائیں ان پر بیک وقت نافذ ہیں۔ یاسین ملک نے اس کیس میں اعتراف جرم کیا تھا اور خود ہی کیس کی پیروی کی تھی۔ حکام انکے خلاف دیگر دو کیسز میں بھی مقدمہ چلارہے ہیں جن میں 1989 میں اسوقت کے مرکزی وزیر داخلہ مفتی محمد سعید کی بیٹی روبیہ سعید کا اغوا بھی شامل ہے۔ جولائی میں اس کیس میں روبیہ سعید جموں کی سی بی آئی عدالت میں پیش ہوئیں جب کہ یاسین ملک نے دلی سے آن لائن انکے ساتھ جرح کی۔

یاسین ملک جموں و کشمیر کے ان علیحدگی پسندوں کے پہلے دستے میں شامل تھے جنہوں نے عسکریت پسندی کا راستہ اختیار کیا تاہم انہوں نے 1994 میں اپنی تنظیم جے کے ایل ایف کو سیاسی محاذ پر سرگرم کیا تھا اور عسکریت کو خیر باد کہا تھا۔ انہوں نے عسکریت چھوڑنے کے بعد کئی وزرائے اعظم سے ملاقات کی جبکہ انہیں حکومت ہند نے بیرون ملک جانے کی بھی اجازت دی تھی جن میں پاکستان، امریکہ اور سعودی عرب شامل ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بڈگام میں لشکر طیبہ کا ہائبرڈ ملی ٹینٹ گرفتار: پولیس

Next Post

سیاسی جماعتیں کشمیر میں لوگوں کو امن میں خلل ڈالنے پر اکسا رپہ ہیں : رویندر رینہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

30/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
Next Post
سیاسی جماعتیں کشمیر میں لوگوں کو امن میں خلل ڈالنے پر اکسا رپہ ہیں : رویندر رینہ

سیاسی جماعتیں کشمیر میں لوگوں کو امن میں خلل ڈالنے پر اکسا رپہ ہیں : رویندر رینہ

بمنہ میں آگ لگنے سے چھ مکانات جل کر خاکستر

بمنہ میں آگ لگنے سے چھ مکانات جل کر خاکستر

کشمیریوں کے وقار کو مجروح کرنے کی کوشش کی جارہی ہے: سجاد لون

سجاد غنی لون ملک دوست اور ذہین لیڈر کو سمجھنا چاہئے : بھاجپا

مشرقی لداخ میں دونوں طرف فوجی جماﺅ کشیدگی کا باعث۔ ایس جے شنکر

مشرقی لداخ میں دونوں طرف فوجی جماﺅ کشیدگی کا باعث۔ ایس جے شنکر

ہندواڑہ سڑک حادثہ میں تین فوجی اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی

ہندواڑہ سڑک حادثہ میں تین فوجی اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »